حکومت کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، مفتی تقی عثمانی

July 02, 2020


معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، خاص طور پر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری بہت کم ہو۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں جو صلح سے بنا ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو حق ہے کہ جہاں ان کی آبادی کے لیے ضروری ہو، اپنی عبادت گاہ برقرار رکھیں۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اس نازک وقت میں نہ جانے ایسے شاخسانے کیوں کھڑے کیے جاتے ہیں جن سے انتشار کے سوا کوئی فائدہ نہیں ۔