میکسیکو،منشیات کے عادی نوجوانوں کے بحالی مرکز پر حملہ،24 ہلاک

July 02, 2020

میکسیکو میں مسلح افراد کے منشیات کے عادی نوجوانوں کے بحالی مرکز پر حملے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق میکسیکو کے وسطی حصے میں واقع نوجوانوں کی منشیات سے بحالی کے ایک مرکز میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مرکز میں موجود 24 افراد گولیاں لگنے سے ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد کے حملے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔