اسٹاک ایکچینج: انڈیکس میں 88 پوائنٹس کا اضافہ

July 02, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل پانچویں روز سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔ شیئرز کا لین دین اپریل کے بعد بلند ترین رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔ حصص بازار کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 88 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار 978 پر بند ہواہے۔

آج ٹریڈنگ کے دوران 38 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 23 ارب روپے کااضافہ ہو ا ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 632 ارب روپے رہی۔