سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی

July 02, 2020

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 4 ہزار 600 ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکی قدر 514 روپے کم ہوکر 89 ہزار 678 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1774 ڈالر فی اونس ہے۔