تائیوان: لاک ڈاؤن سے تنگ سفر کےخواہشمندوں کیلئے فیک فلائٹس

July 02, 2020

پاسپورٹ دکھائیں، سامان چیک کرائیں، بورڈنگ پاس لیں، جہاز میں بیٹھیں، خوش گپیاں کریٕں، تصویریں لیں اور بس، بس جہاز سے واپس اُتر جائیں۔

تائیوان میں لاک ڈاؤن سے تنگ آئے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے فیک فلائٹس کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

تائیوان کے ایئرپورٹ نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفر کو ترسے ہوئے لوگوں کے لیے فیک فلائٹس کا سلسلہ شروع کیا ہے، سفر کرنے کے خواہشمند جہاز میں بیٹھتے ہیں خود کو سفر کرتا محسوس کرتے ہیں اور خوش ہو کر جہاز سے واپس اتر جاتے ہیں۔

تائیوان میں فیک فلائٹس کے لیے اب تک سات ہزار افراد رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔