لاک ڈاؤن میں توسیع مسترد کرتے ہیں، سندھ حکومت نوٹیفیکیشن واپس لے، کراچی چیمبر آف کامرس

July 02, 2020


کراچی چیمبرز آف کامرس نے حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں صوبائی حکومت سے توسیع کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا گیا۔

کراچی چیمبرز آف کامرس کا کہنا ہے کہ تاجروں کو پوری قوت سے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ لاک ڈاؤن رہا تو کئی کاروبار ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیں گے۔

کراچی چیمبرز آف کامرس کا کہنا تھا کہ کاروباری بندش سے افراتفری، بے روزگاری و غربت بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، تاجروں نے بند مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں جاری لارک ڈاؤں میں 15 جولائی تک کی توسیع کردی گئی ہے۔