سپر لیگ کے بقیہ چار میچز نومبر میں کرانا ترجیح ہے، پی سی بی

July 03, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 2020 کے بقیہ 4 میچوں کا نومبر میں انعقاد پہلی ترجیح ہے۔ گورننگ کونسل کے سامنے کوئی تجویز رکھنے سے قبل اس پر مزید غور کرنے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ کوویڈ 19 کے سبب کئی معاملات غیریقینی ہیں۔ جمعرات کوپاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا آٹھواں اجلاس ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق گورننگ کونسل نے پاکستان سپر لیگ کو ایک آزاد شعبہ بنادیا ہے۔ پی سی بی اور فرنچائزز نے پی ایس ایل ڈیپارٹمنٹ اور ٹیموں کے درمیان باقاعدہ رابطے کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔