ویسٹ انڈین کرکٹ نےفل سمنز کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا

July 03, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اپنے ہیڈ کوچ فل سمنز کی حمایت میں سامنے آگیا ۔ صدر کرکٹ ویسٹ انڈیز کہتے ہیں کہ فل سمنز کے بارے میں جو کچھ بھی کہا گیا اس کے باوجود حمایت کرتے ہیں۔ بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر نے فل سمنز کو ہٹانے کے لئے بورڈ کو خط لکھا تھا۔ فل سمنز ان دنوں اولڈ ٹریفورڈ کے ہوٹل میں سات روز کی آئسولیشن میں ہیں اور ہوٹل کی بالکونی سے ٹیم کے پریکٹس میچ کو مانیٹر کر رہے ہیں۔