بابر اعظم وکٹ کیپر رضوان کو پورا موقع دینے کے حامی

July 03, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں پہلا انتخاب وکٹ کیپرمحمد رضوان ہی ہیں، سرفراز احمد نہیں ۔ محمد رضوان کو پورا موقع ملنا چاہیے ، رضوان نے آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سرفراز احمد سے بہت کچھ سیکھا، میں ان کے ساتھ نائب کپتان تھا۔