ورلڈکپ فکسنگ، سنگاکارا سے تفتیش

July 03, 2020

کولمبو (جنگ نیوز) سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا سے ورلڈکپ2011فکسنگ الزامات پر اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے انکوائری کی ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے بھارت کے ہاتھوں فائنل میں شکست کھائی تھی۔ دلچسپ بات ہے کہ فائنل میں ٹاس بھی دو بار ہوا تھا۔ ٹاس جیت کر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی تھی، اس فیصلے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔