سر ایورٹن ویکس چل بسے

July 03, 2020

کراچی (سٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے مشہور زمانہ تھری ڈبلیوز میں سے ایک اور عظیم بیٹسمین سر ایورٹن ویکس چل بسے ۔95سالہ ایورٹن ویکس گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل پانچ ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے واحد کرکٹر ہیں ۔ انہوں نے 48 ٹیسٹ میں پندرہ سنچریاں اسکور کیں۔