سوزوکی نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دیں

July 03, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جاپانی موٹر سائیکل مینوفیکچرز یاماہا اور ہنڈا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں 3ہزار سے 6ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں ۔ کمپنی نے سوزوکی موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس 110 سی سی کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے کر دی ہے جبکہ سادہ 150 سی سی موٹر سائیکلیں جی ایس 150 اور جی ایس 150 ایس ای کے نرخ بھی 3 ہزار روپے فی کس اضافے سے بالترتیب ایک لاکھ 82 ہزار روپے اور 2 لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گئے۔پاک سوزوکی نے اپنی 150 سی سی (جی آر 150) کی قیمت میں 6 ہزار روپے اضافہ کردیا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار روپے پر پہنچ گئی، کمپنی کی 150 سی سی سوزوکی جگسر جی ایس ایکس 150 ایس ایف جو ریسر بائیک کی طرز پر بنائی گئی ہے بھی 6000 روپے اضافے سے 5 لاکھ 79 ہزار روپے کی ہوگئی۔واضح رہے کہ ہنڈا نے 1400سے 20ہزار تک اور یاماہا نے 5سے 6ہزار تک قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ,اور اس اضافے کی وجہ روپے کی قدر مین کمی کو قرار دیا ہے۔