پرائیویٹ سکولز پر بغیر ثبوت الزاماتکی مذمت کرتے ہیں،کاشف مرزا

July 03, 2020

لاہور(خبر نگار)کاشف مرزاصدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نےایک سکولز چین کے ٹیچرز کی طرف سے طالبات کو ہراساں کیے جانےکےواقعہ بارے وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کی پریس کانفرنس کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر بےگناہ تمام پرائیویٹ سکولز پر لگائے جانےوالے بغیر ثبوت اور بے بنیادالزامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں حکام بالاایک ہائی کمیشن تشکیل دے کرالزامات کی مکمل اورشفاف تحقیقات کروائیں ۔