بحرین نے کوروناکو ختم کرنے کیلئے روبوٹ تیار کرلیا

July 03, 2020

بحرین میں ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے جو الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ذریعے کورونا وائرس سمیت بیشتر جراثیموں کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

بحرین کی فیب لیب میں تیار کیا جانے والا روبوٹ شارٹ ویو تابکار شعاعوں کو مختلف سطحوں پر پھینکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی روشنی اتنی طاقتور ہے کہ یہ 30 منٹ کے اندر 90 فیصد مختلف اجسام بشمول جراثیموں اور وائرسز کو ختم کرسکتا ہے۔

اس مشین کو فی الحال مخصوص ماحول میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب یہ مشین مکمل طور پر تیار ہوجائے گی تو اسے مناسب قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

بحرین میں تیار کردہ روبوٹک مشینیں فی الحال اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں استعمال کی جارہی ہیں۔

یہ روبوٹ 12 زبانیں بول سکتے ہیں، سامنے آنے والے شخص کا درجہ حرارت چیک کر سکتے ہیں، عملے کی آواز کے مطابق کام کرسکتے ہیں جبکہ مریضوں کے چہروں کی شناخت بھی کرسکتے ہیں۔