خاتون اور مرد کے کان میں لال بیگ دیکھ کر ڈاکٹر حیران

July 03, 2020

چین میں ایک شخص اور خاتون کے کان میں گھسنے والا لال بیگ ڈاکٹرز نے چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد نکال لیا۔

چین میں ایک آدمی کے کان میں کئی دن سے سنسناہٹ ہورہی تھی اور شدید تکلیف میں مبتلا تھا جس پر وہ اسپتال پہنچا اور ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے کان میں زندہ لال بیگ موجود ہے۔

ڈاکٹروں نے چیک اپ کیا تو پتا چلا کہ اس شخص کے کان میں جیتا جاگتا کاکروچ موجود تھا اور اسی کے چلنے پھرنے سے اس کے کان میں آوازیں آرہی تھیں اور تکلیف ہورہی تھی۔

مریض کا کہنا تھا کہ ’میں سوکر اٹھا تو میرے کان میں آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور شدید تکلیف ہورہی تھی، یقیناً سوتے میں ہی یہ لال بیگ میرے کان میں گھسا ہوگا۔‘

ڈاکٹر ژی کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ چن نامی خاتون کے ساتھ بھی پیش آیا جو وہ کان میں شدید خارش کے سبب اسپتال پہنچیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ لال بیگ ان کے کان میں گھس گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں دیکھ سکی یہ کیا تھا لیکن یہ میرے کان میں اور آگے بڑھتا چلا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے کان سے حاصل کردہ لال بیگوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔