پی پی ای پہنے ڈاکٹر کی ڈانس ویڈیو وائرل

July 03, 2020


عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن پر لڑنے والے ایک ڈاکٹر کی پی پی ای ( پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ ) پہنے ہوئے مشہور گانے ’ہائے گرمی‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔


کورونا وائرس وبا کے دوران سب سے زیادہ خطروں میں گھرے ڈاکٹروں نے بھی اس بیماری سے ڈرنے کے بجائے لڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور مریضوں کے علاج کرتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران ملنے والی تھوڑی سی فرصت میں بھی وہ خود کو زندہ دل رکھے ہوئے ہیں ۔

جون جولائی گرمیوں کے لحاظ سے مشہور مہینے ہیں، شدید گرمی کے ان مہینوں میں سر تا پیر 2 سے 3 پَرتوں پر مشتمل لباس پہننا اور فیلڈ ورک کرنا کوئی آسان بات نہیں ۔

اسی گرمی سے تنگ ایک بھارتی ڈاکٹر نے مزاحیہ انداز میں ڈانس کرتے ہوئے اپنے پریشان کُن حالت عوام سے شیئر کرنے کی کوشش کی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر پی پی ای میں موجود کسی اسپتال میں مشہور بھارتی گانے ’ ہائے گرمی ‘ پر ڈانس کر رہا ہے ۔

انٹرنیٹ پر آتے ہی اس ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے اس وبا کے دوران ڈاکٹروں کے جذبے کو خوب سراہا جا رہا ہے اور ڈاکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے ۔