کینیڈا مسجد پر حملے میں شہیدشہری کیلئے قومی اعزاز

July 04, 2020

اوٹاوا ( نیوز ڈیسک) کینیڈا کی حکومت نے 3برس قبل مسجد پر دائیں بازو کے انتہا پسند کی طرف سے کیے گئے حملے میں شہید شہری اور دیگر 4 متاثرین کے لیے قومی اعزازات کا اعلان کر دیا۔ یہ حملہ 29جنوری 2017ء کو کینیڈا کے فرانسیسی زبان بولنے والے صوبے کیوبیک کے شہر کیوبیک سٹی میں کیا گیا تھا۔ یکم جولائی کو کینیڈا ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور پانچوں مسلمانوں کے لیے قومی دن کے موقع پر اعزازات کا اعلان کیا گیا۔