امریکا میں سیکڑوں بچے کورونا جیسی علامت سے متاثر ہوکر بیمار

July 04, 2020

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکا میں سیکڑوں بچے کورونا جیسی علامت سے متاثر ہوکر بیمار ہوگئے،300 سے زائد امریکی بچے کوویڈ 19 جیسے سینڈروم سے متاثر ہوئے ہیں اور ماہرین کے مطابق بچوں میں سوجن اور بخار جیسی علامات پائی گئیں،ماہرین کے مطابق ان میں سب تمام کی عمریں 21 سال یا اس سے کم تھیں اور ان میں سے تقریبا کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت اور اینٹی باڈیز ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔