بھارتی ایئر لائن کے دو پائلٹ کاک پٹ میں جھگڑا کرنے پر برطرف

July 04, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی ائیر لائن جیٹ ائیر ویز کے دو پائلٹس کو کاک پٹ میں جھگڑا کرنے پر برطرف کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں پائلٹس نے لندن سے ممبئی کی فلائٹ میں گزشتہ ہفتے جھگڑا کیا تھا۔

جیٹ ائیر ویز کے مطابق دونوں پائلٹس کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ خاتون اور مرد پائلٹس نے کاک پٹ میں اس وقت جھگڑا کیا جب مسافر طیارے میں 324افراد سوار تھے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق اس دوران ایک پائلٹ جھگڑے کے بعد کاک پٹ سے نکل کر بھی گیا تھا۔جیٹ ائیر ویز ترجمان کے مطابق مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔