اپنے خرچ پرمندرکی تعمیر اسلامی ریاست کیلئے جائز نہیں ،مذہبی رہنما

July 04, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نےجامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا سلامی ریاست کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے ۔ اس سے مذہبی رواداری کی بجائے انتشار پیدا ہوگا۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ کسی کو خوش کر نے کے لیے نئے مندر کی تعمیر کی منطق قوم کی سمجھ سے بالا ہے ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاءالمہیمن بخاری ،نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد ،ملک محمد یوسف ،سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ،سید عطاءاللہ شاہ ثالث بخاری،مولانامحمد مغیرہ ،ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار ،مولانا محمد تنویر الحسن احرار اور دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کے دارالخلافہ میں نئے مندر کی تعمیر نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان دونوں کی نفی ہے ۔