انجینئر نگ یونیورسٹی کے سٹاف کی تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرنے کے احکامات

July 04, 2020

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےمالیاتی خساروں اور اساتذہ وسٹاف کی تنخواہوں میں کٹوتی کا گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نوٹس لیتے ہوئے تنخواہوں سے کٹوتی نہ کر نے کا اعلان کر دیا۔ گور نر پنجاب نے یونیورسٹی کے معاملے پرچیئر مین ایچ ای سی کے سر براہی میں کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں وائس چانسلر یو ای ٹی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی شامل ہوں گے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی سٹاف کی تنخواہوں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائیگی اورپنجاب حکومت کے ذمہ یونیورسٹی کے بقایا جات بھی جلد اداد کیے جائیں گے۔