کابینہ کمیٹی قانون کا اجلاس ،پنجاب ویلج پنچائت اینڈ نیبرہڈکونسل رولز کا مسودہ منظور

July 04, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 28 واں اجلاس ہوا ، کمیٹی نے قدرتی گیس اور کروڈ آئل پر پیٹرولیم پالیسی 2012 کے تحت ونڈفال لیوی کی تقسیم سے متعلق تجویزاور پنجاب فیشریز آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی تجویز منظور کر لی، محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے پیش کی جائے والی ڈیئر بریڈننگ اینڈ ہوبارہ ریسرچ سنٹر لال ُسوہانرہ پارک بہاولپور کے لیے ایم او یو کی تجدید کے حوالے سے تجویز محکمہ بلدیات کا پیش کردہ پنجاب ویلج پنچائت اینڈ نیبرہڈکونسل (الیکشن) رولز 2020 کا مسودہ منظور کر لیا گیا، جبکہ پنجاب پبلک لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کی تنظیم نو کی تجویز سے اتفاق کیا۔