لیسکو کے 27ملازمین برطرف ،بجلی چوروں کوایک ارب جرمانہ

July 04, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے انسداد بجلی نے لیسکو ریجن میں 27ملازمین بجلی چوری میں پکڑ کر نوکری سے برطرف کر دئیے، 42ہزار بجلی چوروں کو پکڑ کر ایک ارب روپے جرمانہ کیا، سب سے زیادہ گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ یہ انکشافات وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے انسداد بجلی چوری کی اکتوبر 2018سے جون 2020تک جاری رپورٹ میں کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 21ماہ کے دوران سب سے زیادہ فرسٹ سرکل میں شامل بادامی باغ،راوی روڈ، داتا دربار اور گلشن راوی ڈویژنوں کے اہلکار شامل ہیں، 42413بجلی چور پکڑکر 25609کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے جبکہ 3612گرفتار ہوئے،بجلی چوروں کی فہرست میں سب سے زیادہ 40ہزار گھریلو صارفین شامل ہیں، کسان دوسرے اور صنعتی صارفین تیسرے نمبر پر ہیں، بجلی چوری میں واہگہ، باٹا پورکے علاقے شامل ہیں، لیسکو ہیڈ کوارٹر میں سنٹرل کمپلینٹ سیل کے انچارج طاہر ندیم کے مطابق بجلی چوری کی مہم تیز کر دی ہے ۔