سراج الحق سے جمعیت علماءپاکستان کے وفد کااظہارتعزیت

July 04, 2020

لاہور( وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماءپاکستان کے وفد نے علامہ قاری محمد زوار بہادر کی قیادت میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی۔جمعیت کے وفد نے جماعت اسلامی کے سابق امیرسید منورحسن کے انتقال پر سراج الحق اور جماعت اسلامی کے دیگرقائدین سے اظہار تعزیت کیا۔