نرسوں کاجھگڑا، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور 7چارج نرسوں کے تبادلہ کی سفارش

July 04, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال میں نرسوں کے 2گروپوں میں میس کاچارج لینے کے معاملہ پر جھگڑے کی انکوائری رپورٹ میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور 7چارج نرسز کو واقعہ کا ذمہ قرار دیکر ان کے تبادلہ کرنے کی سفارش کی ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ بشری مقبول نے انکوائری کی جس میں سفارش کی کہ چارج نرسز شمشا د نیازی ،نصرت چیمہ ،بسرا بی بی ، سمیرا انور ،رقعیہ ،سمینہ انور اور صدف میس انچارج کے تبادلے کے معاملہ میں لڑائی جھگڑے اور تناز ع میں براہ ملوث ہیں ان سمیت نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فضیلت لال کوسروسز ہسپتال سے فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے ۔