ایس اوپیز پرعمل ہواتوجولائی کے آخرتک کورونا ختم ہوجائیگا،سی ای او میو ہسپتال

July 04, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر )عوام نے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا تو لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا جولائی کے آخر تک مکمل ختم ہو جائے گا۔اس امید کااظہار میو ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو افیسر اور کورونا انچارج پروفیسر اسد اسلم خان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے جن علاقوں میں مکمل لاک ڈائون کیا گیا ان میں چند دنوں کے اندر ہی فرق پڑ گیا ہے اور کیسز کی تعداد کم ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بہتر حکمت عملی کے تحت کورونا وائرس کو گزشتہ نصف ماہ کے دوران بہت کم کر دیا ہے اب نئے آنے والے کیسز کی تعداد مئی اور جون کے مقابلے میں بہت کم سطح پر آگئی ہے۔