کیو ڈی اے قبرستان لینڈ مافیا سے خالی کرایا جائے‘اے این پی

July 04, 2020

کوئٹہ (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مشرقی بائی پاس میں واقع سرکاری کیو ڈی اے کاالاٹ شدہ قبرستان باقی ماندہ زمین پر چند لینڈمسلح مافیا کی قبضہ گیری پر کیوڈی اے اور حکام بالا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے گہر ی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ قبرستان میں میت دفنانے کی بھی گنجائش ناکافی ہے‘ حکام سے التجا کی جاتی ہے کہ الاٹ شدہ زمین کی حدود کا تعین کر کے مسلح لینڈ مافیاسے زمین لیکر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ۔ بیان میں ایک مرتبہ پھر حکام بالا سے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور اس عوام دشمن منصوبے کو ختم کرنے سے خدا نخواستہ خوشگوار واقعہ رونما ہوگا جس کی ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہوگی پارٹی عوام کے اس برحق مطالبے پر خاموش تماشائی بنی نہیں رہ سکتی ۔