اخترمینگل کے خاندان نے ہمیشہ اصولی سیاست کی‘بی این پی

July 04, 2020

کو ئٹہ(آئی این پی)بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدرایم پی اے احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے ضمیر اور نظریات کے سودا گر منفی زبان درازی کے ذریعے ہی اپنی دکانداری چلاتے ہیں اخلاقی اقدار سے عاری اور بلوچ روایات سے لاعلم کپڑوں کی طرح سیاسی پارٹیاں بدلنے والے ابن الوقت مسخرے کے بیان سے نہ بلوچ قبائل کی دل آزاری ہوئی ہے انہوں نے بیان میں کہاکہ شیخ رشید کو سردار اختر جان مینگل کے بارے میں زبان درازی سے قبل سو دفعہ سوچنا چاہیے تھایہ ہرزہ سرائی بلوچستان دشمنی کا برملا اظہار ہے سردار اختر مینگل اور ان کا خاندان مضبوط سیاسی پس منظر اور نظریات اصولوں پر مبنی تاریخ رکھتا ہے جس نے ہمیشہ اقتدار کی بجائے اصولی موقف و اخلاقی اقدار کو فروغ دیا ہے شیخ رشید کو اپنے کئے پر نادم ہوتے ہوئے فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے۔