پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل فوری حل کئے جائیں‘ ن لیگ

July 04, 2020

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، صدر تحصیل نانا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ، نثار اچکزئی، ضلعی صدر پشین سعداللہ ترین اور ضلعی صدر قلعہ عبداللہ وارث اچکزئی نے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم میں پشین قلعہ عبداللہ میں کلاس فور کے ٹیسٹ و انٹرویو ہونے کے باوجود لسٹیں محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں کی جارہی ہیں۔ لہٰذا فوری طور پر ضلع پشین ور قلعہ عبداللہ میں محکمہ تعلیم کے کلاس فور میں بے روزگار نوجوانوں کو آرڈر جاری کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں کیونکہ جس بے سروسامانی میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے کورونا کے خلاف ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے لہٰذا حکومت فوری ان کے جائز مطالبات حل کرے۔