جعلی لوکل ڈومیسائل پر تعیناتیاں قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

July 04, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر ہزاروں کی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل کے ذریعے تعیناتیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا ہے بلوچستان کے ساحل و وسائل پر وفاق کا کنٹرول ہے جس سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی پایا جا تا ہے بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر اس وقت ہزاروں کی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل ہولڈرز کو بلوچستان کے کوٹے پر تعنات کیا گیا اور یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے بیان میں کہا کہ اس وقت مختلف تعلیمی اداروں ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپ ودیگر پروفیشنل ڈگریوں کے حصول کے لئے بڑی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل کے افراد بلوچستان کے کوٹے پر استفادہ حاصل کر رہے ہیں جس سے بلوچستان کے نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وفاق جان بوجھ کر بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کرکے ان کو انکی بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام جاب ہولڈرز اور تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل ان کے لوکل ڈومیسائل کا تصدیق متعلقہ ضلع سے کرانا لازمی ہے بیان میں کہا کہ اس وقت بلوچستان سے ہزاروں جعلی لوکل ڈومیسائل رکھنے والوں کی تصدیق کرایا گیا جو جعلی نکلے ہیں اس کے باوجود بھی متعلقہ ادارے انہیں ملازمتوں سے فارغ نہیں کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بار کونسل بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی بلکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے اپنا حکمت عملی طے کریگی۔