دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالے لائن مین کی بیوہ کو 35 لاکھ کا امدادی چیک

July 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ایمیپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے گزشتہ روز ابدالی روڈ پر دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے اسسٹنٹ لائن مین محمد تنویرکی بیوہ کو 35لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور کہا کہ میپکو انتظامیہ شہید ملازم کے اہلخانہ کے ساتھ ہے اور اس کی بیوہ کو محکمہ میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔