کنٹونمنٹ بورڈ اور ون لنک کے مابین چالان کی ان لائن ادائیگی کا معاہدہ

July 04, 2020

پشاور(وقائع نگار) حکومت پاکستان کی ای گورننس کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ون لنک اور کنٹونمنٹ بورڈز کے مابین معاہدہ طے پایا گیا ہے جس کے تحت کنٹونمنٹس کے رہائشی اپنے ٹیکس اور فیس کے چالان آن لائن ادا کر سکیں گے۔ کنٹونمنٹ کے رہائشی اب کسی بھی بنک کی موبائل ایپ‘ اے ٹی ایم اور آن لائن بورٹل پر ون بل آپشن میں چالان پر دیئے گئے چالان نمبر کو درج کر کے اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ میجر جنرل حسنات عامر گیلانی نے کہا کہ اس سہولت کی وجہ سے کنٹونمنٹس کے رہائشی بنا کسی بنک آنے کے اب گھر بیٹھے اپنے چالان کی ادائیگی کر سکیں گے۔