ٹاون ون انتظامیہ کی کارروائی ایک ٹرک سامان ضبط

July 04, 2020

پشاور(وقائع نگار )ایڈمنسٹریٹر ٹاون ون سلیم خان کی ہدایت پر ٹی او آر ریاض اعوان ، انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچا نے ٹاون ون کی حدود اشرف روڈ ، خیبر بازار ، قصہ خوانی اور دلزاک روڈ پر فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کرنے پر دکانداروں کو بھاری جرمانہ عائد کیا اور ایک ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچا نے کہا کہ تاجر ٹاؤن ون کے احکامات کو نظر انداز نہ کرے اور تجاوزات قائم کرنے سے باز رہے انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ٹاون ون سلیم خان کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف مزید کاروائیاں بھی جاری رکھیں گے۔