دو فر یقین کے درمیان مصالحت خونریزی کا خطرہ ٹل گیا

July 04, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اور گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ اکبر پورہ متحدہ عوامی محاذ کے سربراہ سید سبز علی شاہ، تحصیلدار سعید اللہ خان، حاجی فرمان اللہ خان، شعیب خان، ملک ماجد اللہ خان، سفید احمد اور مولانا محمد حسین کی کوششوں سے ترخہ کے علی گوہر خان اور خوشمقام کے لیاقت علی شاہ کے درمیان مصالحت کروا دی گئی جس سے علاقہ میں خونریزی کا خطرہ ٹل گیا۔ گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ اور اکبر پورہ متحدہ عوامی محاذ کے سربراہ سید سبز علی شاہ نے مصالحتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام معززین علاقہ اور علمائے کرام کے تعاون سے علاقہ کو دشمنیوں سے پاک کرنے اور علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کا مشن جاری رہے گا۔ گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ اور جبکہ دائودزئی کے سماجی رکن ودود خان کی کوششو سے جبہ دائودزئی کے شافی گل اور خیرالبشر کے درمیان خونریز دشمنی کا خاتمہ ہو گیا۔ اکبر پورہ کے سید احسان شاہ، سیددلبرشاہ، سید جمیل شاہ، منصفات شاہ، ملک قاسم خان اور سابق ناظم ظفرعلی خان کی طرف سے علاقہ میں دشمنیوں کے خاتمے کے سلسلے میں سید ہدایت شاہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے بغیرترقی و خوشحالی ناممکن ہے۔