امریکی شہریوں نے بوتل میں پھنسے بھالو کوجھیل سےکیسے بچایا؟

July 04, 2020


پلاسٹک کی بوتل میں پھنسے بھالو کو ریسکیو کرکے امریکی شہریوں نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

امریکی خاندان نے متاثرہ بھالو کو ونکونسن جھیل میں ریسکیو کیا، جہاں وہ اپنی چھٹی کے دوران مچھلیوں کا شکار کرنے گئے تھے۔

مچھلیاں پکڑنے کے دوران برائن ہرٹھ نامی امریکی شہری اور ان کے اہل خانہ نے دیکھا کہ ایک بھالو جھیل میں پریشان حال ادھر سے ادھر تیرے جارہا ہے لیکن کنارے پر نہیں پہنچ پارہا۔

برائن نے کشتی بھالو کے قریب کی تو معلوم ہوا کہ بھالو کے منہ ایک پلاسٹک کے بوتل میں پھنسا ہوا ہے جس کے باعث وہ سانس نہیں لے پارہا تھا اور پریشانی کے عالم میں جھیل میں ہی گھومے جارہا ہے۔

برائن کی فیملی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک خونخوار جانور کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور کشتی کو بھالو کے قریب لے گئے اور اچانک پلاسٹک کا بوتل پکڑ کر کھینچا اور بھالو کو مصیبت سے آزاد کرایا۔