چینی کی ہول سیل قیمت میں اضافہ

July 04, 2020

سیکریٹری ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ کراچی کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 85 سے 90 روپے برقرار ہے۔

ہول سیلز مارکیٹ ذرائعکے مطابق شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کی بوری کے نرخ 3ہزار 975 روپے کا ہوگیا ہے۔

ذرائع ہول سیلز مارکیٹ کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت آج 50 پیسے بڑھی ہے۔