وزیراعلیٰ جام کمال سے نوابزادہ جمال رئیسانی کا ٹیلیفونک رابطہ

July 05, 2020

کو ئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سے نوابزادہ میر جمال رئیسانی کا ٹیلیفونک رابطہ‘ بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کی برسی کے حوالے سے تبادلہ خیال جبکہ برسی کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی تیسری برسی کے حوالے سے بات چیت کی گئی تا ہم نوابزادہ جمال رئیسانی نے برسی کے حوالے سے قبائلی عمائدین اور نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کی ہمنوائوں کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے ۔