ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہا

July 05, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں ہفتے کو موسم شدیدگرم اور مرطوب رہا۔ تاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،اسلام آبا د،کشمیراورگلگت بلتستان کشمیراورشمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر بارش ہوئی، گذشتہ 24 گھنٹےکے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم بگروٹ میں ہلکی بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40، بارکھان41، دالبندین47، گوادر36، قلات35، خضدار42، لسبیلہ42، نوکنڈی46، سبی46، تربت42، ژوب 40، اورژوب میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج اتوار کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہیگا۔