بی آر سی خاران کی عدم فعالیت پر آئینی درخواست دائر کردی‘بی ایس او

July 05, 2020

کوئٹہ( پ ر)بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ کی طرف سے خاران بی آر سی کی عدم فعالی اور کام میں سست روی کے خلاف آئینی درخواست جمیل رمضان ایڈووکیٹ جمیلہ کاکڑ ایڈووکیٹ اورظہور بلوچ ایڈووکیٹ نے دائر کردی اس موقع پر کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ اور عاطف بلوچ موجودتھے خالد بلوچ نےاپنے بیان میں کہاکہ کالج کی منظوری سے امید پیداہوئی تھی کہ اس کی جلد فعالیت سے رخشان ڈویژن کے طلباء مستفید ہونگے لیکن اہم منصوبہ روایتی نااہلی کا شکار ہے جس پر عدالت جانے کافیصلہ کیا دریں اثناء بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے ڈگری کالج نوشکی کے پروفیسر نقیب اللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باشعور طبقے کو خوف و ہراس کا شکار بنا کر سماج دشمنی کو پروان چڑھایا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے سرکاری سطح پر مکمل خاموشی ہے نوشکی میں اس سے پہلے طالب علم سمیع اللہ مینگل کو شہید کیا گیاجس کے قاتل تاحال گرفتارنہ ہوسکے بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ پروفیسر نقیب اللہ پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار اور اس کے تمام محرکات کو سامنے لایاجائے۔