کورونا پازیٹیو ڈاکٹر کا نجی کلینک سر بمہر

July 05, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا پازیٹیو ڈاکٹر کے نجی کلینک چلانے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے شعبہ ہیلتھ سروسز نے ایکشن لیتے ہوئے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ کلینک سیل کر دیا ۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج نے علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کے ہمراہ ستارہ مارکیٹ میں نجی کلینک پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا، ڈاکٹر حسن عروج کے مطابق کلینک میں موجود ڈاکٹر گل کورونا پازیٹو ہونے کے باوجود کلینک چلا رہے تھےجبکہ کلینک میں صفائی کی صورتحال بھی ابتر پائی گئی، کلینک انتظامیہ نے ہیلتھ سروسز کی ٹیم سے مزاحمت بھی کی۔