پشاور کے تاجروں کے وفد کی انجمن تاجران پاکستان کے صدر سے ملاقات

July 05, 2020

پشاور(وقائع نگار)پشاور کے تاجر وں کے وفد نے اپنے مسائل کے حوالے سے انجمن تاجران پاکستان کے صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمن،فیڈریشن آف پاکستان صدر میاں انجم نثار، سارک کے منتخب صدرافتخار علی، سارک کے حاجی غلام علی نے انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کیساتھ ملاقات کی اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث تاجروں کودرپیش مسائل پر بات چیت کی جبکہ تاجروں کے نقصنات کے حوالے سے امداد سمیت کنٹونمنٹ بورڈ کے ظالمانہ ٹیکس اور کاروائیوں سے بھی آ گاہ کیا جبکہ کورونا لاک ڈاون میں تاجروں کے خلاف ایس او پیز کی آ ڑ میں درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی۔