نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائزکا مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال

July 05, 2020

پشاور(وقائع نگار ) نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائزپاکستان کے زیر اہتمام جی پی او ہیڈ کوارٹر میں پہلے روز ایک گھنٹہ قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا ۔ احتجاجی ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے احتجاجی دھرنا کی قیادت رضا خان آفریدی، تیمور خان, امجد علی شاہ، راحت شاہ، نوید خان اور دیگر ملازمین نے کثیر تعداد مین شرکت کی اس موقع پر ملازمین نے حالیہ بجٹ کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے پوسٹل ملازمین کی آپ گریڈیشن فوری طور پر کی جائے سیکشن 13کا کالا قانون ختم کرنے، سٹاف کی کمی کو پورا کی جائے اور ہفتہ کی چھٹی بحال کی جائے جبکہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کوبقایاجات کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر ہر ہفتہ ہڑتال کے دورانیہ میں ایک گھنٹہ اضافہ ہوگا واضح رہے کہ پاکستان کے تمام دفتر میں ایک گھنٹہ قلم چھوڑ ہرتال کیا گیا جبکہ جی پی اوز پر مطالبات کے حوالے سے بینرز بھی اویزاں کیے گئے۔