ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے‘مینارٹی فورم

July 05, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) مینارٹی رائٹس فورم پاکستان نے مطالبہ کیا ھے شیخو پورہ فاروق آباد ریلوے ٹریک پر بنا پھاٹک کے کراسنگ راستے ختم کئے جائیں اور اس حادثہ میں ھلاک شدگان کے تمام لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے تاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اور ایسے واقع میں سکھ برادری کے لوگ جو کہ کاروبار کرنے والے اور گھروں کے کفیل تھے ۔ کیونکہ ہر گھر سے 3 اور ایک خاندان کے 4 افراد اس حادثہ میں ھلاک ھوئے ہیں جو کہ یہ 20 سب ایک ھی خاندان کے لوگ ہیں۔ اور جو زخمی افراد ہیں ان کو بہتر سے بہتر طبعی سہولت فراہم کی جائیں ۔چئیرمین مینارٹی رائٹس فورم پاکستان رادیش سنگھ ٹونی کا اس حوالے سے کہنا ھے کہ ھم سکھ کمیونٹی کے لوگ اس سانحہ کو کبھی بھول نہ پائیں گے اگر آج پشاور میں شمشان گھاٹ ھوتا تو یہ 19 افراد کی میتیں پشاور میں ھی ان کا سنسکار ھوتا بحرحال اس وقت ھمارا مطالبہ ھے کہ ھم حکومت کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے میتوں کو پشاور لانے کے لئے بہتر سہولت میسر کی اور 1122 کی ٹیموں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بروقت پہنچ کر کئی زخمی افراد کو بچایا ۔