شہر میں سیوریج کی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی،میگا پراجیکٹ کا آغاز

July 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے حوالے سے میگا پراجیکٹ کا آغاز ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس منصوبے کے تحت سوا دو ارب کی مالیت سے 148 کلو میٹر پرانی لائنوں کی تبدیلی سے واسا کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور بوسیدہ سیوریج لائنوں پر آئے روز کراؤن فیلیئر کے واقعات پیش آنے کی شکایات بھی ختم ہو جائیں گی انہوں نے میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد کے دوران اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے، اسٹیمیٹ ، ڈیزائن اور ٹی ایس کو مکمل طور پر فالو کرنے کی ہدایت کی ہے ۔