سول سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے، سرائیکستان صوبہ محاذ

July 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ، ملک خضر حیات ڈیال، عاشق بزدار، اکبر خان ملکانی و دیگر نے کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ نہیں ، صوبہ چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبے کا وعدہ کیا تھا، سول سیکرٹریٹ کا نہیں۔ملتان بہاولپور کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بجائے پورے وسیب کی یکجہتی کیلئے کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوبہ محاذ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے اور اس مسئلے پر ایک ایکشن کمیٹی بنائی جا رہی ہے جو کہ مطالبات کی منظوری تک پورے وسیب میں احتجاجی مظاہروں کو ترتیب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو خود بھی معلوم نہیں کہ اُن کے پاس کیا اختیارات ہیں۔