پی ٹی آئی سٹی نے بہاولپور میں سیکرٹریٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

July 05, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ نے کہا ہے کہ بہاولپور میں سیکرٹریٹ غلط ہے اس فیصلے کو مستردکرتے ہیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو ملتان میں بنناچاہیے۔ہم تحریک انصاف سٹی کے عہدیداران حاجی سجاد سیال شیخ واجد شوکت، عبدالوہاب خان ، شہباز قریشی،ملک محمد ظہیراعوان، عبدالمجید گجر، ملک عزیزاللہ لابرودیگر اپنی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو ملتان میں بنایا جائے۔ دریں اثناملتان ڈویلپمنٹ فورم کے صدر چوہدری عمران احمد مانی نے کہا ہے کہ الگ کے قیام کے سلسلے میں ملتان میں ہی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنایا جائے جن اراکین اسمبلی نے سہانے خواب دکھا کروسیب کی عوام سے ووٹ لئے ان کی خاموشی معنی خیز ہے یہ بات انہوں نے دیگر عہدیداران محمد اسلم آصفی، شیخ عاصم اظہار ایڈووکیٹ، اعجاز اعوان، طارق عمر ، شکیب احمد، صفی اللہ شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔