نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

July 05, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے پولیس لائن محمد مجاہد سے موبائل مالیت9ہزار، کچہری چوک سے محمد افضل کی موٹرسائیکل،حامد پور کنورہ محمد مکی کے بھانہ سے آٹھ بکرے مالیت4لاکھ، سلطان پور ہمڑ حاجی کریم بخش کےگھر سے نقدی و طلائی زیورات، بندوق وغیرہ مالیت3لاکھ81ہزار، چاہ رتے والہ محمد رمضان کےگھر سے زیورات مالیت2لاکھ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی خورشید کا لوڈر رکشہ ، محمد عثمان سے نقدی و موبائل مالیت85ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقےسبزہ زار کالونی ربنواز کےگھر کے باہر سےسوئی گیس کا میٹر، گلگشت کالونی راو مزمل ، لودھی کالونی محمد اشرف ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے عثمان آباد اختر عباس،ٹبی شیر خاں محسن علی کی موٹرسائیکلیں، تھانہ نیوملتان کے علاقے ایس بلاک سمیع اللہ کے دفتر سے پرائز باندز ودیگر سامان مالیت26لاکھ30ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے پیراغائب روڑ امجد علی کے ٹاور سے بیٹیریاں مالیت2لاکھ26ہزار،تھانہ قادر پور ران کے علاقے محمد جمیل کےگھر سے نقدی و زیورات مالیت3لاکھ82ہزار جبکہ سٹی جلالپور کے علاقے حافظ صادق کے سرکاری سکول سے پانی والی موٹر چوری ہوگئے۔