رقم خورد برد ، امانت میں خیانت اور گاڑی ہتھیانے کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات

July 05, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نےلاکھوں روپے کی رقم خورد برد ، امانت میں خیانت کرنے اور گاڑی ہتھیانے کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ محمد سہیل نے بتایا کہ ملزم محمد نعیم ، محمد کامران ، محمد ذیشان ، جمیل کامران نے کچہری میں پلاٹ کی مد میں مجھ سے رقم 8لاکھ روپے لےگئے جہنوں نے نہ تو پلاٹ دیا، نہ ہی رقم واپس کی ۔ محمد عمران نے بتایا کہ ملزم علی نواز ، صدیق نے پلاٹ دلوایا ۔ پتہ جوئی پر معلوم ہوا کہ اس پلاٹ کا مالک کوئی اور میری رقم خرد برد کرلی جبکہ عبدالغفار نے بتایا کہ ملزم محمد افضل نے دس ماہ قبل میری ملکیت گاڑی کرایہ پر لی ۔ آٹھ ماہ ہوگئے جس نے نہ تو گاڑی کا کرایہ دیا اور نہ گاڑی واپس کی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔