پبلک سروس کمیشن کو ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے انٹرویو کی اجازت

July 05, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نےپنجاب پبلک سروس کمیشن کو ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے انٹرویو لینے کی اجازت دے دی۔جبکہ تحریری امتحان کا عمل فی الحال معطل رہے گا.اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون سے پہلے تحریری امتحان پاس کرنے والوں کے انٹرویوز لئے جا سکیں گے۔