پنجاب ٹیکنکل بورڈ کے 18 ملازمین کی ترقی

July 05, 2020

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے پنجاب ٹیکنکل بورڈ کے 18 ملازمین کو مختلف عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ، ترقی پانے والوں میں 17 سکیل پر سات ملازمین کو سپرنٹنڈنٹ کی سیٹ پر ترقی دے دی گئی دیگر ترقی پانے والے ملازمین میں دو اسسٹنٹ کنٹرولر گریڈ 17 پر اور دس ملازمین کو گریڈ 16 پر ترقی دی گئی جبکہ گریڈ 17 پر ترقی پانے والے ملازمین میں سابق صدر پنجاب ٹیکنیکل بورڈ ایسوسی ایشن چوہدری طاہر اقبال اور رانا اسلام وغیرہ شامل ہیں، سابق صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن چوہدری طاہر اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم صوبائی وزیر کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ملازمین کا درینہ مسئلہ حل کر دیا۔